ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کا بھرپور ایکشن

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کا بھرپور ایکشن

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کا بھرپور ایکشن‘ پانچ ماہ میں 64 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کی رقم قومی خزانے میں جمع‘ مقررہ ہدف میں سے 27 فیصد حاصل‘ مزید ریکوری کو ممکن بنانے کا عزم‘ تفصیلات کے مطابق آر ٹی اے کوھاٹ نے ریونیو کی مد میں مقرر کردہ ہدف کا 27 فیصد ہدف 5 ماہ میں حاصل کر لیا اور قومی خزانے میں تقریباً 64 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کرا دی اس حوالے سے آر ٹی اے سپرنٹنڈنٹ شوکت زمان نے بتایا کہ سیکرٹری عبدالہادی کی ہدایت پر ہم نے کوھاٹ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا مکمل دستاویزات نہ رکھنے اور پرمٹ کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ہماری شب و روز کارروائیون کے نتیجہ میں گزشتہ سال کی نسبت بہتر نتائج حاصل کیے اور نامکمل دستاویزات کو مکمل کر کے دیا گیا کیوں کہ قانون کی پاسداری جہاں ہمارا فرض ہے وہاں گاڑی مالکان کا بھی فرض بنتا ہے انہوں نے کہا کہ 64 لاکھ سے زائد ریکوری ایک بہت بڑی کامیابی ہے انشاء اللہ دسمبر کے آخر تک اسے ایک کروڑ تک پہنچایا جائے گا اور اگلے ماہ میں ہم امید کرتے ہیں کہ مقررہ ہدف کو بھی ہم عبور کر لیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور روڈ پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 25 فلائنگ کوچز کے خلاف کارروائی کی گئی اور متعدد گاڑی ڈرائیوران کو اضافی کرایہ وصولی پر چالان کیا گیا اور زائد وصول کردہ کرایہ مسافروں کو موقع پر واپس کرایا گیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ مختلف بین الاضلاعی روٹس پر آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ گاڑی کے کاغذات مکمل رکھیں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں نہ بٹھائی جائیں اور مسافروں سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق کرایہ وصول کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر