ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی پولیس سٹیشن الوچ میں کھلی کچہری
پورن(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی پولیس سٹیشن الوچ میں کھلی کچہری عوام نے ڈی پی او شانگلہ کو مسائل سے اگاہ کیا ڈی پی او شانگلہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق صوبائی پولیس سر براہ صلاح الدین خان محسودکی خصوصی ہدایت کی روشنی میں جاری مہم کے دوران ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ رسول شاہ کی جانب سے سرکل پورن کے دورا فتادہ علاقہ تھانہ الوچ میں عوام الناس کو درپیش کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی مدد ان کے مسئلے مسائل کے فوری اور بروقت حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ علاقہ مشران و معززین شرکاء نے مہمان خصوصی کا پُر جوش استقبال کیا ۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ محمد خالد خان ، ایس ڈی پی او الپوری امجد علی اور ایس ڈی پی ، پورن زیراب گل اور ایس ایچ او حبیب سید خان موجودتھے۔ علاقہ معززین نے یکے بعد دیگرے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شانگلہ پولیس عوام الناس کی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہریاں جاری رکھے ہوئے ہے اس پر ہم بہت شکرگزار ہیں ۔علاقہ معززین نے شانگلہ پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر بااخلاق اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ڈیوٹیا لگائے اور کم عمر ڈرائیوروں ، اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیا تیز کریں ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد معاشرے کے غریب اور مظلو م عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی مہیا کرنا ہے عوام اپنے اجتماعی ، زاتی یا عوامی مفاد عامہ کی کسی بھی قسم کے اطلاع کے بارے میں ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ۔ صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان محسودکی خصوصی کوششوں سے پولیس کے نظام میں (PAS)پولیس ایکسسز سروس کے نظام کا اجراء ہو چکا ہے ۔ تمام صوبائی پولیس اس نظام کے چین آف کمان سے منسلک ہو چکی ہے ۔ عوام اپنے کسی بھی قسم کے مسائل کو بذریعہ SMSموبائل نمبر0346-1119315پر بھیج سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے اطلاع پر فوری اور بروقت کارائی ہوگی ۔ اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ عوام الناس کی زاتی مسائل کی صورت میں ان کے نام اور نمبر پر فوری طور پر متعلقہ افسران 24گھنٹے کے اندر اندر ان کیساتھ رابطہ کریں گے ۔ اور مسئلے کے فوری حل کے واسطے تمام کاوشیں بروئے کار لائے گے۔ ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ رسول شاہ نے عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور فوری طور پر ان کے حل کیلئے احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور شانگلہ کے غیور اور باشعور عوام قابل فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے معاشرے کے امن و امان اور بہتری کیلئے سوچا اور اس پر عمل کرکے دکھایاکھلی کچہری سے مولانا نجم اللہ،بخت بلند خان ،شمشیر علی،جاوید علی ،امیر سلطان،حبیب اللہ ،فخر عالم،سید غفار،خانزیب،سربالی خان ،توصیف احمد ،انور شاہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔