دہری شہریت کیس،زلفی بخاری کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

دہری شہریت کیس،زلفی بخاری کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس میں دائر درخواست خارج کرنے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق صرف اراکین پارلیمینٹ پر ہوتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ان کے خاندان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے مگروہ برطانیہ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستانی شہریت حاصل کی۔جواب میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری رکن پارلیمنٹ نہیں تاہم وزیراعظم کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا مکمل اختیار ہے، اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عدالت نے دیا اور پھر ووٹ کا حق دے کرقومی ترقی میں انہیں شامل نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔زلفی بخاری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئی ایم ایف سمیت کئی اداروں سے معاونت حاصل کرتا ہے، عالمی اداروں کے غیر ملکی سربراہان سے معاونت لی جاسکتی ہے تو دہری شہریت والے پاکستانی سے کیوں نہیں۔
زلفی بخاری/استدعا