بلوچستان سے پنجاب گاڑی لانے کی کوشش ناکے پر چیکنگ ، سمگلر گرفتار، تفتیش شروع

بلوچستان سے پنجاب گاڑی لانے کی کوشش ناکے پر چیکنگ ، سمگلر گرفتار، تفتیش شروع

سخی سرور (نامہ نگار) بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج کے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی بلوچستان سے پنجاب آنے والی قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پکڑ لیا ہے اور سمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزم رفیق لاہور کا رہنے والا ہے تفصیل کے مطابق راکھی گاج بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پکڑ کر اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا. ملزم رفیق لاہور کا رہنے والا ہے. جو کوئٹہ سے ساہیوال گاڑی کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا. ملزم نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی. اور گاڑی کی جعلی رجسٹریشن بک بنوائی ہوئی تھی. ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مزید ملزم سے تفتیش جاری ہے. اسمگلروں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے. کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر