چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، 187اشتہاری سمیت217مشتبہ گرفتار

چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، 187اشتہاری سمیت217مشتبہ گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ پولیس کی کاروائی ۔187مجرمان اشتہاری سمیت 217مشتبہ افراد گرفتار۔ قتل اقدام قتل،اغوائیگی ،رہزنی ،ڈکیتی منشیات فروش سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان سے 29کلوگرام چرس ، ایک کلو ہیروئن اور آئس ڈرگ بھی برآمد ۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کے خصوصی احکامات پرچارسدہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،رہزنی ،چوری اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں سمیت 187اشتہاریوں سمیت 217مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے9ایس ایم جی،3رائفل ، 21بندوق،214پستول،8دستی بم ،4سائن بم،3ہینڈ گرنیڈ،32راکٹ شل،ایک کالاکوف، 2ایچ ایم جی،ایک پیکاوہ مشین گن،ایک M-16،10595کارتوس مختلف نوعیت ، 12سیفٹی فیوز،600گز پرائما کارڈ،250ڈیٹونیٹر،350ڈائنا مائیٹ،3انٹی ائیر کرافٹ بکس اور ایک پنچ برآمد کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے 29کلوگرام چرس ، ایک کلو ہیروئن اور آئس ڈرگ بھی برآمد کی گئی ۔ آپریشن کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پذیر37 افرادجبکہ سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر2 کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔غیر قانونی اڈوں کے خلا ف کاروائی میں 2 افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ۔۔بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی میں چارسدہ پولیس نے 7925موٹرسائیکلز چیک کئے جن میں 1364چالان کئے گئے۔ضلع چارسدہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اختراز خان کے زیرِ نگرانی ٹریفک وارڈ پولیس نے 7294گاڑیوں کو چالان کرکے ان سے 24لاکھ 65ہزار روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کیا گیاجبکہ وی وی ایس سسٹم کے ذریعے11821مختلف نوعیت کی گاڑیاں چیک کی گئی جن میں دو گاڑیاں مشتبہ پائی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر