لیپ ٹاپ سکیم سمیت غیر ضروری منصوبے ختم کرنیکا اصولی فیصلہ

لیپ ٹاپ سکیم سمیت غیر ضروری منصوبے ختم کرنیکا اصولی فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے کئی منصوبوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کا موقف ہے کہ گزشتہ حکومت نے کئی غیر ضروری منصوبوں کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔ اسی لئے منصوبوں کو بند کر دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ن لیگ کے دور میں شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔حکومتی عہدیداروں کے مطابق لیپ ٹاپ مہنگے داموں خریدے گئے اور بھاری کمیشن کھایا گیا ۔طلبا وطالبات کو دئیے گئے لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں ہے ۔لیپ ٹاپ سکیم پر 20ارب روپے خرچ کر دئیے گئے مگر سکیم کے متوقع نتائج برآمد نہیں ہوئے ۔ لیپ ٹاپ سکیم کا سارا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔موجودہ حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کے لئے موجودہ بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی ٰ پنجا ب شہباز شریف نے 2012میں سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی تھی۔اس صورتحال میں طلبا وطالبات سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ لیپ ٹاپ سکیم ختم کرنے کی بجائے اسکو جاری رکھ کراس میں شفافیت لائی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر