صوبے میں صنعتوں کے فروغ میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، عبدالکریم

صوبے میں صنعتوں کے فروغ میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، عبدالکریم

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبے میں صنعت و تجارت کے فروغ اور ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر کیا ۔ معاون خصوصی نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ ڈائریکٹر انڈسٹریز فرر ثقلین نے ڈائریکٹوریٹ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ کا پور ا عملہ عوام کی خدمت اور صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ بریفنگ میں درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی نے سٹاف کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔آخر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے ڈائریکٹوریٹ کے عملہ پر زور دیا کہ صوبے میں صنعتی یونٹ لگانے میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں اور عوام کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر