نور محمد خان بھابھہ کی گورنر چوہدری سرور سے ملاقات

نور محمد خان بھابھہ کی گورنر چوہدری سرور سے ملاقات

میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سابق صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں نور محمد خان بھابھہ نے گورنر (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں جنوبی پنجاب کے مسائل بارے آگاہ کیا اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں یکساں ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی سربراہی جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے کو دیکر انقلابی قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماضی کی روایات کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے پہلی بار وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا ہے اور اب یکساں بنیادوں پر جنوبی پنجاب کو بھی ترقیاتی فنڈز مہیا کیئے جائیں گے تا کہ محروم اور پسماندہ علاقوں کو ترقی دلائی جا سکے ۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر