میجرمحمد اکرم شہید کا47واں یوم شہادت شہروں میں دعائیہ تقریبات

میجرمحمد اکرم شہید کا47واں یوم شہادت شہروں میں دعائیہ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکر م شہید کے یوم شہادت کے موقع پر کھگہ ہاوس میں قر آن خوانی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی،میجر محمد اکرم شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،شہدا پاک فوج ہمارے ہیرو اور فخر ہیں،میاں حیات شاہ کھگہ،تفصیل کے مطابق پاک فوج کے ہیرو اور نشان حیدر کا بڑا فوجی اعزاز حاصل کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا 47واں یوم شہادت گزشتہ روز منایاگیا،یوم شہادت کے حوالے سے دعائیہ تقریبا ت منعقد ہوئیں،اس حوالے سے چیئرمین محبان وطن پارٹی پاکستان میاں حیات شاہ کھگہ کی طرف سے کھگہ ہاوس میں قر آن خوانی ودعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے میجر محمد اکرم شہید کی پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر میاں حیات شاہ کھگہ نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید اور دیگر شہداء پاک فوج ہمارے اصل ہیرو اور فخر ہیں،جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پاکستان کی پر امن فضا وں میں سانس لے رہے ہیں۔
تقریبات