میجر شبیر شریف شہید کا آج یوم شہادت ملک بھرمیں دعائیہ تقریبات ،سیمینارز

میجر شبیر شریف شہید کا آج یوم شہادت ملک بھرمیں دعائیہ تقریبات ،سیمینارز

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)میجر شبیر شریف شہید( نشان حیدر ) کا 47واں یوم شہادت آج6دسمبر کو منایا جائے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گا،تفصیل کے مطابق پاکستان کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 47 واں یوم شہادت آج 6 دسمبر بروز جمعرات کو منایا جائے گا، میجر شبیر شریف شہید 3 دسمبر 1971 کو سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے اور انہیں ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا،میجر شبیر شریف کو اس پوزیشن تک پہنچنے کیلئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100فٹ چوڑی اور 18فٹ گہری ایک دفاعی نہر کو تیر کر عبور کرنا تھا،6 دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ایئر کرافٹ گن سے دشمن ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ انھیں لگا اور وہ شہید ہوگئے، شبیر شریف شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا،یوم شہادت کے حوالے سے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -