بٹ خیلہ ،محکمہ پی کے ایچ اے کے ایکسین ،ایس ڈی او ضمانت پر رہا

بٹ خیلہ ،محکمہ پی کے ایچ اے کے ایکسین ،ایس ڈی او ضمانت پر رہا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )سینئرسول جج/اعلیٰ علاقہ قاضی بٹ خیلہ کے عدالت نے محکمہ پی کے ایچ اے کے ایکسئین ایس ڈی او سب انجینئراورکنٹریکٹر کوضمانت پررہاکرنے کاحکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل خارمستری اباد کے مقام پرروڈکے تعمیر کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سوزوکی گاڑی کلوٹ میں گرنے سے گاڑی کے ڈرائیورسمیت متعددافراد زخمی ہوگئے تھے تھانہ خارنے مستغیث محمدنعیم خان کے رپورٹ پرپی کے ایچ اے کے ایکسئین وقاص خان ایس ڈی اومحمدجمیل اوورسیرندیم خان اورٹھیکدار محمدندیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرادی منگل کے دن روزسیشن کورٹ نے ان کے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرکے تھانہ خار کے اہلکاروں نے مذکورہ افراد کوحراست میں لیکرتھانہ خارمیں بندکردیا بدھ کے روز سینئرسول جج کے عدالت نے مذکورہ افرادکوضمانت پررہاکرنے کاحکم جاری کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر