حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، مسز شاہدہ احمد

حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ہماری حکومت کا مرکز عام لوگ ہیں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پنجاب حکومت کاہر قدم کمزور لوگوں کو طاقت ور بنانے کیلئے ہے ۔صوبائی حلقہ209کے گاؤں30/10Rمیں ساجد خان کی رہائشگا ہ پر معززین علا قہ سے بات چیت کررہی تھیں۔اس موقع پر کونسلر ظفر اللہ خان، یوسف خان ،عرفان خان ،عذیر خان، کلیم اللہ ،سمعی اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔مسزشاہدہ احمد نے مزید کہاکہ عمران خان قوم کی امیدوں پر پورااتریں گے کرپشن کاخاتمہ کرکے قوم کوحقیقی منزل سے ہمکنار کریں گے ۔انہوں نے گاؤں کے عوام کو درپیش مسائل اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔مزید انہوں نے زوردیاکہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کریں اور متحد ہوکر اپنے حقیقی نمائندوں کو آگے لائیں۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -