بٹ خیلہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

بٹ خیلہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈویژنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مالاکنڈڈویژن نے عوام کوخبردارکیاہے کہ وہ بے نظیرانکم سپورٹ پرواگرام کی جانب سے دی جانے والی سہ ماہی امداد (4834)روپے سے بڑھا کر (5000/-)کردی گئی ہے ۔ رقم وصول کرتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ نے پورے 5000/-روپے وصول کرلئے ہیں ۔ رقم وصول کرتے وقت دکاندار POSایجنٹ سے رسید ضرور حاصل کریں۔ رقم کم یا رسید نہ ملنے یا کسی قسم کی خورد برد کی صورت میں متعلقہ BISPتحصیل آفس تشریف لائیں یا درج ذیل نمبر پر اپنی شکایت درج کرئیں۔0800-26477

مزید : پشاورصفحہ آخر