پاکستان ہمسایہ ممالک سے مثبت اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ،یوسف رضا گیلانی

پاکستان ہمسایہ ممالک سے مثبت اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ،یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (پ ر) ایشیا پیسفک کانفرنس کے تحت 45 ممالک کے کامیاب اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے کے ممالک کی خوشحالی اور ترقی کے حصول کاواحد راستہ ان ممالک کے باہمی اتحاد کی شکل میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ نیپالی حکومت نے اس سلسلے میں پیش رفت کر کے ایشیا پیسفک کانفرنس کی صورت(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

میں ایک ایسے سنگ میل کی بنیاد رکھ دی ہے جس کی حتمی منزل ایشیائی ممالک بالخصوص سارک ممالک کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئے گی ۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے نیپالی وزیر اعظم ہزابکسلنسی کے پی شرما اولی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ایشیا پیسفک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر نیپالی وزیر اعظم مسٹراولی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 45 ایشیائی ممالک کی میزبانی کے مشکل فریضے کو انہوں نے جس احسن انداز میں سرانجام دیا ہے وہ یقیناً تحسین کا متقاضی ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر نیپالی حکومت کی طرف سے ان کی قیادت میں آئے ہوئے پاکستانی وفد کی شایان شان مہمان نوازی کے حوالہ س نیپالی وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان خطہ کے دیگر ممالک ‘ ہمسایہ ممالک اور بالخصوص نیپال سے مثبت اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -