تھانہ ،ضلعی کونسلر انتخاب ،امیدواروں کی باہمی رضا مندی سے قرعہ اندازی
تھانہ ( نمائندہ پاکستان ) تھانہ خاص کے ضلعی کونسلر کی نشست پر انتخابات کے لئے اُمیدواروں نے باہیمی راضامندی اور مشورہ سے قرعہ اندازی کرکے عوام کا اختیار خود لے لیا۔ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والا بلا مقابلہ تھانہ خاص سے ضلعی کونسلر ہونگے۔ اب وہ کسی کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ اور نہ ہی کو ئی اس سے کسی سماجی کام یاترقیاتی کام کے سلسلے میں بھی کوئی گلہ شکوہ نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ وہ عوام کے ووٹو سے نہیں بلکہ قسمت کا ستارہ چمکنے سے ممبر بنا ہوا ہوگا۔ 23 دسمبر کو ہونے والے مقامی انتخابات میں تھانہ خاص سے امیدواران جمع کئے گئے کاغذات نامزدگی جماعت اسلامی کے اُمیدوار اشفاق احمد کے حق میں دستبردار ہوکر واپس لیں گے، قرعہ اندازی کے ذریعے نامزد امیدوار پر حلقے کے لوگوں کا ملا جُلا رجحان اور تاثرات۔ تفصیلات کے مطابق قومی الیکشن میں صوبائی نشست پر انتخابات لڑانے والے تحریک لبیک پاکستان کے اُمیدوار کفایت اللہ بابوجی کی خالی نشست پر 23 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کم وقت اور فنڈز کی کمی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے تمام اُمیدواروں نے اپنی اپنی پارٹی قائدین اور مشران علاقہ کی باہمی مشاورت سے ایک اہم اجلاس منعد ہوا جس میں پی پی پی کے الطاف احمد، اے این پی کے اظہار اللہ ، ٹی ایل پی کے وقاص احمد ، پی ٹی آئی کے سلمان اقبال، آزاد امیدواروں ادریس باچا بنوری ، عیق الرحمٰن اور جماعت اسلامی کے اشفاق احمد اور دیگر امیدواروں اور پارٹی قائدین ، حاجی فدا محمد، شہاب حسین، نور اللہ تھانوی، اکرام اللہ، کفایت اللہ بابوجی سجاد یوسفزئے، صادق محمد اور دیگر نے شرکت کی، باہمی فیصلے اور مشورے کے بعد قرعہ اندازی جماعت اسلامی کے امید وار اشفاق احمد کے نام نکل کر9 ما ہ کے لئے شاہی ہماُ موصوف کے سر بیٹھ گئی۔ ، اس موقع پر موجود تمام اُمیدواروں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے کاغذات واپس لیں گے۔ قرعہ اندازی پر حلقے کے لوگوں کا ملا جُلا رجحان اور تاثرات سامنے آگئے۔ عوامی حلقوں نے امیدواروں کے اس اتفاق کے جذبے کو سراہا اور حلقے کے لئے نیک شگون قرار دیا۔ لیکن دوسری طرف بعض لوگوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح عوامی رائے پر ڈھاکہ ڈال دیا گیا اور ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رکھے گئے۔