بے روزگاری،مہنگائی حکومت3ماہ میں ہی غیر مقبول ہوگئی، ڈاکٹر محمد زبیر
دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کو مدنیہ کی طرز پر ریاست بنانے والے دعوے دار حکمران کو ہتھکڑیاں لگا کر کیا پیغام دے رہے ہیں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
۔جماعت اہلنست کے بے قصور لوگوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ جماعت اہلسنت کی تمام جماعتوں کی اے پی سی کانفرنس دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ھوگی جہاں لائحہ عمل بنایا جائے گا جس میں حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جاے گی۔ حکومت کی 100 روزہ کارگردگی صفر ہے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے ایک بھی کرپشن کرنے والوں کو نہ پکڑا ان خیالات کا اظہار جمعت علماء پاکستان نورانی کے صدر علامہ ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر الوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت اور ناموس مصطفی تحریک چلانے والے علماء کرام کو ہتھکڑیاں لگا کرغلط کر رہی ہے۔پاکستان دین اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والا ملک ھے ۔حکومت ختم نبوت اور ناموس مصطفی تحریک چلانے والے علماء کرام کو ہتھکڑیاں لگانا بند کرے اور اگر حکومت نے اپنی روش برقرار رکھی تو حکومت کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں مزید کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمے کی بجائے خود کرپشن کو فروغ دے رھی ھے۔ ملک بھر 5000 ہزار کرپشن کے کیس زیر سماعت ھے مگر حکومت نے کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں ناکام اور بے بس دکھائی دیتی ہے حکو۔مت ملک بھر میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے ناکام ہو چکی ہے اور یہ پاکستانی کی پہلی حکومت ہے۔ جو تین ماہ کے اندر اندر عوام میں غیر مقبول ہوچکی ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جو موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر چوہدری اکبر علی میؤ بھی موجود تھے۔دریں اثناء جس محفل میں اللہ کے نیک بندوں کا ذکرہوتا ہے اس محفل میں اللہ پاک کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور جس محفل میں امامِ انبیاء حضرت محمد ؐکا ذکر ہو اس محفل میں نازل ہونے والی رحمتوں کا تو اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری ’’سربراہ جمیعت علماء پاکستان نورانی‘‘نے گورنمنٹ ہائی سکول دھنوٹ میں منعقدہ محفلِ میلادالنبی ؐ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐنے فرمایا کہ جو ایک گھڑی بھی علم کے اندر لگائے گا،شوق سے پڑھے گا،علم حاصل کرے گاتو وہ ایک گھڑی اس کی ساری رات کی عبادت سے افضل ہے۔محفلِ میلاد النبیؐ میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دھنوٹ خواجہ محمد رفیق صدیقی ، مولانا محمد اکرم چشتی ،جملہ سٹاف و طلباء،رانا حاجی محمد اقبال،سید عطا حسین بخاری،حاجی گلزار حسین مغل،چوہدری محمد نعیم،مولانا قاری محمد نواب اویسی،مولانا محمدکامران رضا جماعتی،راؤ محمد عمران،محمدحسین ،ماسٹر محمد جمشید،باؤ محمد جمشید ماسٹر شبیر احمد،رستم خان،شاہد اقبال ،قاری محمد فیاض،حافظ محمد صداقت، ریاض احمد،جام اعجاز احمدجملہ سٹاف طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔
ڈاکٹر زبیر