ڈیرہ ،کڑی شموزئی سے جھوک ماچھی جاتے ہوئے 25سالہ موٹرسائیکل سواراغواء

ڈیرہ ،کڑی شموزئی سے جھوک ماچھی جاتے ہوئے 25سالہ موٹرسائیکل سواراغواء

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کڑی شموزئی سے جھوک ماچھی جاتے ہوئے 25سالہ موٹرسائیکل سواراغواء‘چودھوان پولیس نے مغوی کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا پرچہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان میں رحمت شاہ استرانہ سکنہ منگل نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرابھائی بخت محمداسترانہ 125موٹرسائیکل پر کڑی شموزئی سے جھوک ماچھی جارہاتھاکہ نامعلوم ملزمان نے اس کو اغواء کرلیا اورملزمان جاتے ہوئے اپناایک موٹرسائیکل بھی چھوڑ گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر