ڈیرہ ‘ اغواء برائے تاوان کے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید ‘ جائیداد ضبطگی کی سزا

ڈیرہ ‘ اغواء برائے تاوان کے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید ‘ جائیداد ضبطگی کی سزا

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے تھانہ ہڑند راجن پور کے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنا دی اس مقدمہ میں پہلے پانچ ملزمان بھی عمر قیدکی سزا پاچکے ہیں اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

تھانہ ہڑند راجن پور کے علاقہ سے نوجوان اصغر چنگوانی کو 6ملزمان نے اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا جبکہ مغوی کے ورثاء نے 16لاکھ تاوان ادا کر کے مغوی کو بازیاب کرایا تھا جس پر تھانہ ہڑند نے مقدمہ نمبر 90/13زیر دفعہ 365-A،7ATAمغوی کے بھائی محمد اختر کی مدعیت میں درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا مقدمہ کی سماعت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین نے عدالت کی معاونت کی عدالت نے پہلے پانچ گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ گینگ کے سرغنہ اشتہاری ملزم شکیل عرف صدام کو دو مرتبہ عمر قید اور تمام جائیداد ضبطگی کی سزا سنا دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -