پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو فروغ د یا ،راشد آفریدی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو فروغ د یا ،راشد آفریدی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو فروغ د یا ہے جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائد ین نے اپنے جانوں کا نذرانہ د یا ہے جبکہ پارٹی نے ہر دور کے آ مر یت کا سامنا کیا ہے آج بھٹو خاندان کے سیا سی جانشین بلا ول بھٹو بھی اپنے ابا واجداد کے نقش قدم پر چلتے ہیں اور ملک کے غر یب متوسط طبقے کے لئے آواز اٹھا تے ہیں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈر یشن بھی اپنے پارٹی کے اعلیٰ قیادت کے دستہ و راست ہیں پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرادی کے 8دسمبر ملا کنڈ دورے کا والہانہ استقبال کر یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر راشد خان آفریدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدنعیم خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ آ ج بھی پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہور ی جما عت ہے اور پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرادی کی قیادت میں یک جان ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی کی فلور پر غر یب عوام کیلئے آواز اٹھا ئی ہیں چا ہیے وہ اپوزیشن میں کو ئی نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈر یشن کی قر با نیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کیونکہ طلبا ء تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگر میوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرادی 8 دسمبر کوملاکنڈ کا دورہ کرنے کے موقع پر پیپلز سٹوڈنٹس اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرکے ریلی کی صورت میں مالاکنڈ لے جائیں گے جہاں پر وہ پارٹی کارکن سے خطاب کر ئینگے جس کے بعد پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے جس دوران طلباء کودرپیش مسائل اور طلبہ یونین بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -