بے پناہ قربانیوں کی بدولت امن کا قیام ممکن ہوا ،راجہ نعیم

بے پناہ قربانیوں کی بدولت امن کا قیام ممکن ہوا ،راجہ نعیم

  

باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں اساتذہ ،یوتھ اور سول سوسائٹی 25دسمبر کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں ،سیکٹر کمانڈر نارتھ راجہ نعیم اکبر ۔قائد اعظم کے اقوال ،فرمودات اور تصاویر 25دسمبر کے دن پر اویزاں کریں ان خیالات کا اظہارسیکٹر کمانڈر نارتھ راجہ نعیم اکبرنے تاجر برادری ،اساتذہ ،صحافیوں اور یوتھ کے منعقدہ جرگے سے اپنے خطاب کر دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ان والدین پر عظیم فخر ہے جن کے بچے اس دھرتی کی خاطر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے آج ان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم ایک پر امن ماحول میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں امن کی خاطر ہمارے شہدا کے بچے ،یتیم اور ان کی بیویاں بیوہ ہو گئی ہم ان عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ریاست پاکستان کی بنیاد ریاست مدینہ کے طرز پر قائم ہوئی ریاست مدینہ کے قیام اور حضورﷺ کے وصال کے بعد بھی بہت سے فتنوں نے سر اٹھایا تھا ریاست پاکستان ایک خالص اسلامی اور نظریاتی مملکت ہے یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے آج ریاست مدینہ کی طرح یہاں بھی پڑوسی ملک میں درجنوں شیطان اسی اسلامی ملک کو تار تار کرنے پر درپے ہیں لیکن پاک فوج اور یہاں کے غیور عوام نے ہر شیطانی سازش کا مقابلہ کر کے اس کا منہ توڑ جواب دیا عوامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹرز عوام کے مسیحا ہے سالانہ کروڑوں روپے ان پر خرچ ہورہے ہیں اگر یہ طبقہ ٹھیک طریقے سے کام شروع کرے تو معاشرہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کا نام سننے تک تیار نہیں کرپشن کرنا تو دور کی بات ہے انہوں نے اساتذہ ،تاجر برادری ،سول سوسائٹی اور یوتھ پر زور دیا کہ وہ 25دسمبر کے موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کرے اس موقع پر گل آمین سید،مصباح الدین ،مولانا خان زیب ،فضل اکبر خلجی ،سلیم جان ،احمد جان ،محمد سلیم ،محمد یونس ،سید بادشاہ ،مسعود ،فضل الرحمان ودیگر نے بھی شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -