ٹانک ،ڈپٹی کمشنر کا ہیڈ زام کا دورہ ،پانی چوری میں ملوث 4 گرفتار

ٹانک ،ڈپٹی کمشنر کا ہیڈ زام کا دورہ ،پانی چوری میں ملوث 4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی )ٹانک میں پینے کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کا ہیڈزام کا دورہ پانی کی چوری میں ملوث چار افراد کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیاگیا پانی کی چوری روکنے کے لئے پانی کی گزرگاہوں پر فرنٹےئر کانسٹیبلری کے جوان تعینات کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ٹانک میں پینے کے پانی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹیوب ویلوں کو چالو کرنے سمیت عملی اور سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے ٹانک ہیڈ زام کا دورہ کیا اور شہریوں کو سپلائی ہونے والے پینے کے پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی رضا اور تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ جس راستے سے شہریوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے اسکا شہر سے فاصلہ 16کلومیٹر بنتا ہے جس پر مستقل بنیادوں پر سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی چوری کو روکنا مشکل کام ہے اور اس کے لئے ڈسٹرکٹ آفسیر فرنٹےئر کانسٹیبلری سے بات چیت کی گئی تاکہ ایف سی کے جوانوں کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنادیا جائیگا اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا پانی کی چوری میں ملوث چار افراد کو تین ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مذید گرفتاریوں کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مشینری اور دیگر آلات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی ترسیل میں مشکل پیش آتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہیڈ زام سے تیرہ کلومیٹر پر ملحقہ علاقہ میں ضلعی انتظامیہ کے 9 جبکہ میونسپل کمیٹی کی ملحقہ حدود جو کہ تین کلو میٹر بنتی ہے پر میونسپل کمیٹی کے 28اہلکار تعینا ت ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کی کلیات کے مطابق زام ہیڈ سے آنے والے پانی کو 40 موذہ جات پر تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ سٹی کا صرف ایک موذہ بنتا ہے اور اسی پانی کوپینے کے ساتھ ساتھ آبپاشی کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ایسے میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے ضلعی انتظامیہ پانی کی سپلائی کو چالو رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو مکمل مدد فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جو اہلکار ندی نالوں کی دیکھ بھال پر تعینات کئے گئے ہیں ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بصورت دیگر ان اہلکاروں کو بھی جیل بھیج دیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مین تالابوں پر موجود پانی کے دو ٹیوب ویل تحصیل ناظم کی کاوشوں سے کامیاب ہو چکے ہیں اور ان ٹیوب ویلوں نے کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر چار ٹیوب ویلوں کو چالو کرنے کے لئے اقدامات اٹھا جارہے ہیں جس سے ٹانک سٹی کے شہریوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا پانی کی بوسید ہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے لئے صوبائی حکومت سے بات چیت کی گئی ہے فنڈز ملنے کے بعد بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیل کر دیا جائیگا۔۔۔۔۔۔