مقدمہ بازی، اراضی تنازعہ پرمخالفین کاحملہ، 3افراد شدید زخمی، حالت نازک

مقدمہ بازی، اراضی تنازعہ پرمخالفین کاحملہ، 3افراد شدید زخمی، حالت نازک

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)مقدمہ بازی، اراضی تنازعہ اور موبائل فون لین دین کی رنجش پر ملزمان نے ٹوکوں ، سوٹیوں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کلہاڑیوں سے3افراد پر حملہ کردیا۔تفصیل کے مطابق پہلا واقع موضع سنجر پور کے رہائشی فیروز خان کے ساتھ پیش آیا جسے مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزم عبدالماجد نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ، دوسرا واقع موضع نور احمد آباد کے رہائشی عبدالحفیظ کے ساتھ پیش آیا جسے3ملزمان اللہ دتہ وغیرہ نے اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر ٹوکے اور سوٹیوں کے پے در پے وارکرکے شدید زخمی کردیا جبکہ تیسر اواقع چوک بگا کی رہائشی اللہ بچائی کے بیٹے کے ساتھ پیش آیا جسے موبائل فون کے لین دین کے تنازعہ پر 3ملزمان کریم بخش وغیرہ نے آہنی راڈوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیاا ور موقع سے فرارہوگئے ان واقعات میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ان ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر