شراب برآمد گی ، بدنام زمانہ منشیات فروش خالدسین کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا نے کاحکم

شراب برآمد گی ، بدنام زمانہ منشیات فروش خالدسین کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی)سینئر سول جج ملتان نے شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار بدنام زمانہ منشیات فروش خالد سین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم خالد سین کے خلاف شراب برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ملزم دیگر مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے دیگر تھانہ کی تحویل میں تھا جسے مذکورہ رتھانہ میں درج مقدمہ کی تفتیش میں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

شامل کرنے کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ کو دی جو منظور کرلی گئی تھی ملزم سے مقدمہ کی تفتیش کرنی باقی ہے اس لیے14روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل جج نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر