بینک عملے کی غلطی، اساتذہ اکاؤنٹس میں دوتنخواہیں منتقل ، کئی رقوم لیکر اِدھراُدھر

بینک عملے کی غلطی، اساتذہ اکاؤنٹس میں دوتنخواہیں منتقل ، کئی رقوم لیکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمہ سٹہ (نامہ نگار ) بنک عملہ نے غلطی سے کے اکاؤنٹ میں تنخوائیں دومرتبہ منتقل کردیں تفصیل کے مطابق نیشنل بینک سمہ سٹہ برانچ کے عملہ نے استاتذہ کی ماہانہ تنخوائیں غلطی سے ڈبل ان کے اکاؤنٹ منتقل کردیں غلطی کا احساس ہونے پر بنک عملہ نے تنخواہوں کی ادائیگی روک دی اور تحقیقات (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کی تو معلوم ہوا کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ سمیت دیگر ملازمین نے اپنے اکاونٹس سے ڈبل تنخوائیں نکلواکرخاموشی سے غائب ہوگئے اور اپنے فون بندکردیئے بنک عملہ نے لسٹ مرتب کرکے اضافی رقم نکلوانیوالے استاتذہ کے گھر جاکر اضافی رقم واپس حاصل کیں اضافی رقم نکلوانے والیساتذہ اورمحکمہ تعلیم کے ملازمین نے بنک عملے سے معذرت اور ش مندگی کے بجائے بنک عملہ کو جواز پیش کیا کہ ہمیں گمان ہوا کہ جس طرح سندھ میں غریبوں کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے نکل رہے ہیں اس طرح ہمارے اکاؤنٹ میں بھی کسی شخص نے رقم ڈال دی ہے مقامی سماجی شخصیات نے محکمہ تعلیم کے افسروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جن استاتذہ نے معلوم ہونے کے باوجود بنک عملے کو اضافی رقوم سے آگاہ نہ کرتے ہوئے رقوم نکلوائیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے چونکہساتذہ طالب علموں سچائی ایمانداری کے درس دیتے ہیں جبکہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استاتذہ ایمانداری کے اصول فراموش کرکے لالچ میں مبتلاہوئے جس سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔