کرتارپور راہداری کھولنا حکومت کا تاریخی کارنامہ، سکھ برادری خوش ،مہندر پال سنگھ

کرتارپور راہداری کھولنا حکومت کا تاریخی کارنامہ، سکھ برادری خوش ،مہندر پال ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)کرتار پورراہدار ی کھولنا موجودہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کاہندوستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری والہانہ انداز میں خیر مقدم کررہاہے اس اقدام سے نہ صرف پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

فاصلے مزیدکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ ملتان سٹی کے مرکزی دفتر میں ہونے والی ایک پروقار تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا جس کا اہتمام صدر ٹریڈرز ونگ ملتان سٹی چوہدری محمود علی نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے ملک میں زر مبادلہ بھی آئے گا اور سکھ برادری کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری پاکستانی حکومت کو کھل کر داد دے رہی ہے اور آنے والے دنوں میں ہماری حکومت تمام مذاہب سے منسلک لوگوں کے ساتھ بلاتفریق امن اوربھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔تقریب کے میز بان چوہدری محمود علی نے کہاوزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی ایک بہترین چھکا مارا ہے اور دنیا بھر میں اپنی امن پسندی کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے انتہائی دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اس اقدام سے پورے بھارت میں ایک کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی حکومت کو یقین ہو چکا ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دینے کے ساتھ انہیں مکمل طور پر مذہبی آزادی بھی فراہم کررہی ہے اور ہم بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنا چاہتے ہیں۔تقریب سے ملتان کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک عدنان ڈوگر، جنرل سکرٹری ٹریڈرز ونگ محمد عمر کالو، سینئر نائب صدر جمیل قریشی، نائب صدر کاشف رفیق، مصطفیٰ چوہان، ملک فہیم ارشد شجرا، چوہدری آصف ارشاد، ملک ظہیر اعوان، اشرف ناصر خان، یوسف قریشی اور غزل غازی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

سکھ برادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -