خانپورمیں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں چیئرمین بلدیہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر و دیگر شریک

خانپورمیں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں چیئرمین بلدیہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر و دیگر ...

  

خان پور(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرفاروق قمر کمبوہ نے کہا ہے کہ جہیز دیکر ضرورت مند لوگوں کے گھر بسانا عظیم نیکی ہے ، جامعہ علی اکبر اور حسینی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

میں 50جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ علی اکبر کے مہتمم حاجی حبیب اللہ کھرل کی اسی قسم کی سماجی خدمات قابل تعریف ہیں وہ ایک عظیم مذہبی راہنما ء ہیں جنہوں نے امن وامان کے حوالے سے بے مثال خدمات انجام دی ہیں وہ خان پور کا قیمتی سرمائیہ ہیں ،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم فرقوں کے قائل نہیں بلکہ مسالک کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ مسالک مل کر ایک خوبصور ت گل دستہ بنتے ہیں پوری امت مسلمہ کا مرکز صرف ایک ہے ہمیں باہمی محبت اور بھائی چارے کو مضبوط بنا کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے ،اور دین کی تبلیغ واشاعت کے لئے کام کرنا چاہئے ، تقریب کے میزبان حاجی حبیب اللہ کھرل نے کہا کہ دکھی اور ضرورت مند افراد کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے ، شہر کی تعمیر وترقی اور امن امان کے قیام کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور ، وائس چیئرمین ندیم اقبال رحمانی ،سابق ضلعی چیئرمین ذکواۃ وعشر کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،چیئرمین اجالا ویلفیئر گروپ محمد اشرف مغل ،ایس ایچ او سٹی شبیر احمد جھورڑ، ایس ایچ اوصدر چوہدری اظہر اقبال نے شادیوں کی عظیم الشان تقرب کے انعقاد پر ھاجی حبیب اللہ کھرل کو خراج تحسین پیش کیا اور شادی کرنے والے جوڑوں کو مبارک باد دی ، خطیب مرکزی جامع مسجد THQحافظ ارشاد احمد نے سنی جوڑوں اور پرنسپل دربار حسین ٹرسٹ مولانا طارق حبیب کھرل نے شیعہ جوڑوں کے نکاح پڑھائے ،تقریب میں حاجی امام بخش مظہر لبانہ ، خورشید خان ایڈووکیٹ ، ملک عبدالحلیم ،قمراقبال جتوئی ، ملک اللہ دتہ ، جام فیاض احمد لاڑ ،مقصود احمد بھٹی ، ملک علی اکبر ، اویس علیم ،خواجہ عبدالسمیع ، میاں مظہر رشید ، فیاض احمد بلوچ ، راشد اویسی ، ذیشان ڈوگر ، جہانزیب خان ،رحیم یار خان سے عاصم صدیق ، حیات خاور ،عبدالستارعثمانی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکاء کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ دلہنوں کو گھریلو استعمال کے سامان پر مشتمل جہیز کا سامان دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -