کلین اینڈ گرین پنجاب: مختلف شہروں میں مافیا کیخلاف آپریشن ،سرکاری اراضی اگزار

کلین اینڈ گرین پنجاب: مختلف شہروں میں مافیا کیخلاف آپریشن ،سرکاری اراضی ...

  

خانیوال ‘ جتوئی ‘ کوٹ ادو ‘ وجھیانوالہ (نمائندگان پاکستان)خانیوال (نمائندہ پاکستان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پرجاری کلین اینڈ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ناجائز قابضین اورناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری ہے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد نے اڈا وجھیانوالہ پر کاروائی کر کے غیر قانونی طور پر سرکاری جگہ پر قائم کی جانیوالی 40 ۔ دکانیں اور انکے سامنے قائم غیر قانونی شیڈزاور تھڑے مسمار کر دئے ۔ کاروائی میں محکمہ مال کا عملہ ، پولیس کی نفری اور بھاری مشینری کی مدد لی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ قبضہ ما فیا سے واگذار کرایا جائے گا ۔ تحصیل جتوئی بھر میں جتوئی انتظامیہ کی جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کرنا وزیراعظم کے کلین پاکستان ویڑن کے خلاف اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے انتظامیہ کی جانب سے جتوئی مقامی سیاستدانوں نے انتظامیہ پر دباؤ آپریشن روکنا افسوسناک ہے یہ بات جتوئی شہر کے رہائشی اختر حسین اقبال حسین ناذک حسین محمد شان اجمل خان اللہ دتہ فرخ علی غلام عباس آصف محمد شریف راجو فریدی ارشد علی ساجد حسین خالد حسن خظفہ اللہ محمد عبداللہ حاجی احمد ودیگر شہریوں نے جتوئی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی شہر کے مین بازار چوک خواجہ فرید چوک جھگی والہ چوک ہائی اسکول چوک پتافی چوک ملاد چوک کلمہ چوک میں تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ہے۔ادھر کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قبضہ، فراڈ ثابت ہونے پر ڈی سی کی جانب سے زمین واگزار کرانے کے حکم پر 7 سال بعد بھی عمل درامد نہ ہوسکا ،تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر نیو جوڈیشل کمپلیکس چکنمبر 154 ایم ایل کے قریب صوبائی حکومت کی ملکیت 2 سو کنال سے زائد اراضی جسکی مالیت تقریبا 7 کروڑ بنتی ہے پر زیر کاشت ملکیت محمد شفیع نصراللہ وغیر محکمہ مال کی ملی بھگت سے اس پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا جسکی تحقیقات ڈی سی مظفرگڑھ نے کی اور امتقال نمبر 644 مورخہ 30/6/2011 تبدیلی حقوق ملکیت ورک ردیف نمبر 15.10.48 اندراج کھاتہ نمبر 62/1 رجسٹرڈحقدران زمین سال 2010.11 زیر کار ملکیتی ملک شفیع نصراللہ کو منسوخ کردیا اور ریکارڈ مال کھاتہ نمبر 62/1 کی درستگی بذریعہ صحت انتقال بحق صوبائی حکومت کا حکم دیا محکمہ مال کا ورک ریکارڈ گم کرنے کے بارے میں بھی انکوائری اور ناجائز قابضین کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا 17.11.2015 کو ڈی سی مظفرگڑھ نے دوباہ اسسٹنٹ کمشنر کو اس فراڈ کے انتقال کی منسوخی اور فراڈ میں ملوث افراد و اہلکار کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے جبکہ گورنمنٹ کے کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں ڈی سی کے ان احکامات کی تحمیل نہ کی گئی ہے جس پر ناجائز قابضین بدستور اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -