مریم اورنگزیب جھوٹی ، اپیل مسترد ہوئی توجیل جا ؤنگا،عطاالحق قاسمی

مریم اورنگزیب جھوٹی ، اپیل مسترد ہوئی توجیل جا ؤنگا،عطاالحق قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ئی این پی)سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جا ؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے اور کہا مریم اورنگزیب نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے پروموتک کاخرچہ میرے کھاتے میں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہورہاہوں، کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نے گند اچھالا۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفے سے پہلے نوازشریف کولکھا،ٹولے نے رکاوٹیں ڈالیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، چیئرمین بننے سے انکار کیا ،پرویزرشید کے کہنے پر حامی بھری، فیصلے پراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جا ؤں گا۔عطاالحق قاسمی نے کہا 76 سال کے شخص کوکسی نے جیل میں ڈالناہے توڈال دے، مر بھی گیا تو میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔
عطا الحق قاسمی