مردان ،سسرالیوں کی تشدد سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق

مردان ،سسرالیوں کی تشدد سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) شہری علاقہ ڈاگئی میں سسرالیوں نے مبینہ تشدد کرکے 4بچوں کی ماں کو قتل کرڈالا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ ہوتی کے علاقہ ڈاگئی میں بدھ کے روز یہ واقعہ پیش آیاہے پولیس کے مطابق مسماۃ ( ش ز) نامی 26سالہ خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر ،سسر اور دیور نے مل کر تشدد کرکے قتل کرڈالا مقتولہ کے والد محمد شاہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کی بیٹی کی شادی گیارہ سالہ قبل مزمل شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے اس سے چار بچے تھے وقوعہ سے ایک ماہ قبل شازیہ گھریلو ناچاقی پر میکے ناراض آئی تھی پندرہ دن قبل مقتولہ کے دیور سید قیوم شاہ نے اسے راضی کرکے گھر لے گیا مقتولہ کے چہرے اور گلے پرتشدد کے نشانات تھے تھانہ ہوتی پولیس نے مقتولہ کے شوہر مزمل شاہ ،سسرممتاز اور دیور سید قیوم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔