صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد سے ترک رکن پارلیمنٹ کی ملاقات
پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہی تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے، ماضی کے برعکس تحریک انصاف عوام کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تحریک انصاف نے کرپشن اورکمیشن کوختم کردیاہے ۔ جواب قصہ پارینہ بن چکاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی دفترپشاورمیں مشیر ملک عبدالکبیرخان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کادورگزرچکاہے، اب لوگ ان لوگوں کے ان نعروں میں نہیں آئیں گے ، کیونکہ تحریک انصاف نے عمل سے ثابت کردیاہے۔ کہ وہ کھوکھلے نعروں پرنہیں بلکہ عمل پریقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن اورکمیشن کوختم کردیاہے۔ اب یہ قصہ پارینہ بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا، لوگوں نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیاہے انشاء اللہ جلد ہی عوام ایک حقیقی تبدیلی محسوس کرینگے۔