نوشہرہ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،152 گرفتار ،اسلحہ ومنشیات برآمد

نوشہرہ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،152 گرفتار ،اسلحہ ومنشیات برآمد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس ماہ نومبرمیں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں۔152 مجرمان اشتہاری گرفتارپولیس کی جانب سے ماہ نومبر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب152 مجرمان اشتہاریوں سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث 31 افراداوربغیر قانونی دستاویزات کرایہ پر رہائش پزیر78افراد گرفتار۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں اسلحہ میں ،09 کلاشنکوف ،05 رائفل ، 88 پستول،16000کارتوس،123 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ۔معاشرئے میں امن وامان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہے گی۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (R) منصورامان تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈکیپٹن (R) منصورامان کے ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف ماہ نومبر میں بھر پور کاروائیان کی گئی ۔ ضلع بھر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران مختلف مقدمات میں قتل ،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 152 مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کے مرتکب 31 افراد گرفتار کر لیے گئے ۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ 09 کلاشنکوف،05 رائفل،88 پستول ،16000 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے۔نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 123 کلوگرام چرس بھی برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (R) منصورامان نے پولیس افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے جائیں اور منشیات جیسے لعنت سے عوام الناس کو چھٹکارا دلایا جائے ۔اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا متیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -