نوشہرہ ،منشیات کی سمگلنگ ناکام ،10 کلو چرس برآمد

نوشہرہ ،منشیات کی سمگلنگ ناکام ،10 کلو چرس برآمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، موٹر کار کے خفیہ خانو ں سے10 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد،ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق DPO نوشہرہ کیپٹن (R) منصورامان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی ۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر ASPکینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں SHO تھانہ رسالپور عالمگیر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروش کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ حسب اطلاع رسالپور میں مختلف جگہوں پرناکہ بندیاں کر کے رشکئی انٹر چینج ناکہ بندی پر موٹر کار نمبری 3336/RIZ کو بغرض تلاشی روکا گیا جن کی تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمحمد خالدجنان خانساکن لکی مروت حال بنوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر