ڈیرہ میں سٹرائیک آپریشن ،10 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ میں سٹرائیک آپریشن ،10 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)صدرپولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران دس افراد گرفتارکرکے ان سے تین پستول، چھ رائفل اور41کارتوس برآمدکرلیے‘ایک کرایہ دار کے خلاف رجسٹریشن نہ ہونے پرمقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا جس کی قیادت ایس ایچ او صدرنصیب الرحمان نے کی ۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے تین پستول ،چھ رائفل اور41کارتوس برآمدکرلیے ‘ایک کرایہ دار کے خلاف متعلقہ تھانے میں رجسٹریشن نہ کرانے پر ایف آئی آردرج کی اسی طرح134مکانات کو چیک کیاگیا۔ دس افراد کو گرفتارکیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر