مہمند ،گورنر ماڈل سکول کے طلباء اور والدین کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ،گورنر ماڈل سکول کے طلباء اور والدین کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند، گورنر ماڈل سکول کے طلباء اور والدین کا احتجاج۔ فاٹا سیکرٹریٹ فوری طور پر مسئلہ حل کر کے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائے۔ ایک ہزار طلباء و طالبات کا مستقبل خطرے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں گورنر ماڈل سکول غلنئی و مامد گٹ کے اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ پانچ ماہ سے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے اساتذہ کا کلاسوں سے بائیکاٹ جاری ہے۔ اور طلباء و طالبات کو پڑھائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز گورنر ماڈل سکول غلنئی کے طلباء نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران تقریباً ایک گھنٹے تک مین روڈ بند رکھا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ضلعے میں تعلیمی تباہی کے پیچھے بیورکریسی ہے۔ جبکہ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ برانچ میں والدین نے دو ہفتوں سے جاری بائیکاٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر