کاٹلنگ میں کوچ مالکان او ر کالج طلباء کے مابین کرایہ کا تنازعہ

کاٹلنگ میں کوچ مالکان او ر کالج طلباء کے مابین کرایہ کا تنازعہ

کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں فلائینگ کوچ مالکان اور کالج طلباء کے مابین کرائے کا تنازعہ ایک گھنٹے تک سروس معطل۔ایم پی اے ملک شوکت،ڈی ایس پی گل شید خان،ایس ایچ او مھمند خان اور ٹریفک انچارج الطاف خان کی ٹرانسپورٹ یونین کے اہلکاروں سے مذاکرات تین دن تک پرانا کرایہ لیا جائے گا۔بعد ازان ڈی سی آفس سے نیا کرایہ نامہ جاری ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاٹلنگ فلائینگ کوچ اڈے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔کالج کے طالب علم نے پولیس منگوایا جنپر ٹرانسپورٹ مالکان نے سروس معطل کردی جسکی وجہ سے دو گھنٹے تک پسینجر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،یاد رہے کہ مردان سے کاٹلنگ کا کرایا 40 روپے وصول کیا جارہا ہے جبکہ بقول سواریاں کرایہ 30 روپے ہیں۔ایم پی اے ملک شوکت کی آمد سے مسئلہ حل کردیا گیا۔ایم پی اے نے ٹرانسپورٹ یونین سے مذاکرات کے بعد اس فیصلے پر متفق ہوگئے ہے کہ تین دن تک پرانا کرایہ لیا جائے نیا کرایہ نامہ آجانے پر ان پر عمل درامد کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر