جہانگیرہ میں صحافی نور الحسن کے قتل کیخلاف صحافیوں کا مظاہرہ

جہانگیرہ میں صحافی نور الحسن کے قتل کیخلاف صحافیوں کا مظاہرہ

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)صحافی نورالحسن شہید کے قتل کے خلاف جہانگیرہ میں صحافی برادری یک جان یک زبان تفصیلات کے مطابق صحافی نورالحسن کے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف تحصیل پریس کلب جہانگیرہ (نوشہرہ)کے زیر اہتمام صحافیوں نے جہانگیرہ چوک میں احتجاجی مظاہرے کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر صحافی نورالحسن کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین میں نورالحسن کے رشتہ داروں،نوشہرہ، ٹوپی، صوابی ، تحصیل لاہور، تحصیل رجڑ، صوابی کلب، رسالپور، پببی پریس کلبوں کے صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات اورمختلف مکاطب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت تحصیل پریس کلب کے چےئرمیں زبیر علی نے کی مظاہرے سے خطاب میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ سید ندیم شاہ ٹیپو ، احسان الحق بام خیلوی سید علی خٹک، جان محمد انجم نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ نورالحسن کے قاتلوں کو فل فور گرفتار کیا جائے ہمارا احتجاج ضلع نوشہرہ میں ہے اگر قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو احتجاج کو پورے ملک تک بڑا دیا جائے گا ۔ حکومت صحافیو ں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر