خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ گرینڈ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمز کنونشن کا انعقاد

خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ گرینڈ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمز کنونشن کا ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے بدھ کے روز چارسدہ روڈ پشاور میں دو روزہ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمز کنونشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی آصف خان ، پیر فدا ایڈوکیٹ ، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ڈاکٹر شیر محمد ، ڈاکٹر میر زا علی خان، ڈاکٹر خسرو کلیم ، ملک ایاز وزیر، عالم زیب، لائیو سٹاک کے فارمرز ایسو سی ایشن کے صدر آصف اعوان، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر غفران اللہ ، ویٹرنری ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر حبیب خان ، سید سردار باچا، اور ملک بھر سے آئے ہوئے زمیندار موجود تھے۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پرلائیوسٹاک، ماہی پروری ، زراعت کے محکموں، مختلف بینکوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ لوگوں کی کار کرد گی کو سراہا ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ زراعت اور لائیوسٹاک کا معیشت کے استحکام میں اہم کردار ہے اسی لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی 100روزہ پلان اور آئندہ پانچ سالہ منصوبہ بندی میں ان شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چھوٹے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے کیونکہ یہ ملک کے اندر مقامی سطح پر غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور خود کفالت کی جانب بڑھنے میں شب و روز اپنا کردار اداکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے کنونشن ڈویژنل سطح پر بھی منعقد کئے جائیں تا کہ لائیو سٹاک سے متعلق آگہی کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے زمینداروں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں تا کہ وہ بہتر طور پر پیداوار بڑھا سکیں۔ انہوں نے زمینداروں کو جدید زرعی تکنیک سے روشناس کرانے کی بھی ہدایت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر