آر ٹی اے کوہاٹ کا فلائنگ کوچ اڈے پر چھاپہ ،3 گاڑیاں بند

آر ٹی اے کوہاٹ کا فلائنگ کوچ اڈے پر چھاپہ ،3 گاڑیاں بند

  

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) آر ٹی اے کوھاٹ کا زیرو پوائنٹ کسٹ میں قائم غیر قانونی فلائنگ کوچ اڈے پر چھاپہ‘ اڈہ منیجر سمیت تین گاڑیاں پولیس تھانہ جرما میں بند‘ ذرائع کے مطابق عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کے سیکرٹری عبدالہادی اور سپرنٹنڈنٹ شوکت زمان نے کوھاٹ یونیورسٹی کے قریب زیرو پوائنٹ میں واقع ایک غیر قانونی فلائنگ کوچ اڈے پر چھاپہ مارا اور منیجر اڈہ محمد نسیم سمیت وہاں موجود تین فلائنگ کوچز کو تحویل میں لے کر تھانہ جرما میں بند کرا دیا تاہم اڈہ منیجر کا آئندہ یہاں پر گاڑیاں کھڑی نہ کرنے کے تحریری درخواست پر انہیں رہا کر دیا گیا بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

Back

مزید :

پشاورصفحہ آخر -