مارکس ہیرس بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے

مارکس ہیرس بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے

  

ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ وکٹورین بیٹسمین مارکس ہیرس ڈیبیو کریں گے۔ آل راؤنڈر مچل مارش کو نظر انداز کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ پیٹر ہینڈز کامب کو موقع دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔

آسٹریلوی پلیئنگ الیون سکواڈ کپتان ٹم پین، مارکس ہیرس، ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرہینڈزکامب، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -