ویرات کوہلی سابق سٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

ویرات کوہلی سابق سٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
 ویرات کوہلی سابق سٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

  

ایڈیلڈ(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ان کی توجہ محاذ آرائی نہیں بلکہ کھیل پر ہوگی۔بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ہے جہاں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیریز میں ان کی ساری توجہ کھیل پر ہوگی اور وہ محاذ آرائی پر توجہ نہیں دیں گے ۔کوہلی کے مطابق انہیں کھیل کے علاوہ کچھ اور ثابت نہیں کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کے مقابلے میں اب کافی بدل گئے ہیں۔بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ موجودہ کپتان ویرات کوہلی کی دسترس میں آگیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی آنے والی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مزید 2 سنچریاں سکور کرکے آسٹریلوی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ تھری فیگراننگز کا بھارتی اعزازاپنے نام کر سکتے ہیں۔ویرات کوہلی نے سنیل گواسکر کی طرح کینگروز کے دیس میں 11 میچز میں 5 سنچریاں سکور کی ہیں، ٹنڈولکر یہاں 20 میچز میں 6 مرتبہ تہرے ہندسے میں داخل ہوچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی