ایمرجنگ ایشاکپ آج سے شروع ، پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ ، بنگلہ دیش کا یواے ای سے ہوگا

ایمرجنگ ایشاکپ آج سے شروع ، پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ ، بنگلہ دیش کا یواے ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ (آج)جمعرات سے شروع ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ گروپ اے کے میچز سری لنکا اور گروپ بی کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کل جمعرات کو ہانگ کانگ کے خلاف ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات گروپ بی جبکہ سری لنکا، بھارت، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔ 7 دسمبر کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں یو اے ای کے مدمقابل ہو گی۔ سری لنکا کا مقابلہ اومان، بھارت کا مقابلہ افغانستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا۔ 8 دسمبر کو دو میچز کے فیصلے ہوں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ افغانستان اور بھارت کا مقابلہ اومان سے ہو گا۔9 دسمبر کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 10دسمبر کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت اور افغانستان کا مقابلہ اومان سے ہو گا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -