انٹر نیشنل ریسلرز کا پولو کلب میں ونٹیج کار شو کا دورہ

انٹر نیشنل ریسلرز کا پولو کلب میں ونٹیج کار شو کا دورہ
 انٹر نیشنل ریسلرز کا پولو کلب میں ونٹیج کار شو کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) نو دسمبر کو رنگ آف پاکستان ریسلنگ شو کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے انٹر نیشنل ریسلرز نے پولو کلب میں ونٹیج کار شو کا دورہ کیا۔ ریسلرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت ملنسار ہیں کھیلوں سے پیارے کرنے والے ہیں۔لاہور پولو کلب میں ونٹیج کلاسک کار شو میں مختلف ماڈلز کی چمچماتی گاڑیاں رکھی گئی تھیں۔ریسلرز کی آمد سے پہلے عام شہریوں کی بڑی تعداد ان کاروں کو دیکھنے کے لئے پہنچی۔جبکہ امریکی ریسلر بادشاہ خان، میلا سمیڈا اور برطانوی ٹونی آئرن نے بھی ان کلاسیک کاروں کی سواری کی اور تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر ریسلربادشاہ خان کا کہنا تھا کہ رنگ آف پاکستان ریسلنگ شو کے لئے وہ بہت پرجوش ہیں۔خاتون ریسلر میلا سمیڈا نے لاہور یوں کی مہمان نوازی کو سراہا۔جبکہ نو دسمبر کو ہونے والے مقابلوں کے لئے اگلے دو دن میں دس سے زیادہ مزید غیر ملکی ریسلرز لاہور پہنچ رہے ہیں۔