ہمیں حقائق پر مبنی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں :حنا دلپزیر
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ہمیں حقائق پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں ، آج کل تمام ٹی وی چینلز پر گلیمر کی بھرمار ہے ،صرف امیر خاندانوں پر مبنی ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جبکہ غریبوں کے موضوع پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں غریبوں کے بے شمار مسائل ہیں جن کو ٹی وی ڈرامہ سیریل کے لئے اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ ابھی تک اس طرف کسی نے سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریل بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے۔
، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔