اسلم شیخ نے دو فلمیں اور دو ڈرامہ سیریلز سائن کرلیں

اسلم شیخ نے دو فلمیں اور دو ڈرامہ سیریلز سائن کرلیں
 اسلم شیخ نے دو فلمیں اور دو ڈرامہ سیریلز سائن کرلیں

  

لاہور ( فلم رپورٹر) سینئر اداکار اسلم شیخ نے چار میگا پراجیکٹ سائن کرلئے ان پراجیکٹس میں دو فلمیں اور دو ڈرامہ سیریلز ہیں ۔اسلم شیخ ان دنوں فلم ’’چھا جا رے‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس فلم میں ماضی کے معروف ہیرو ندیم بیگ بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اسلم شیک نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی اور فروغ کیلئے سینما مالکان کا تعاون ضروری ہے ، جب تک سینما مالکان پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ نہیں کریں گے ہم کامیاب فلمیں نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کا ترجیح دینا ہوگی ۔ جب تک سینما آنر پاکستانی فلموں کو پر پرموٹ نہیں کرتے اس وقت تک پاکستانی فلم انڈسٹری کا فروغ ممکن نہیں ۔ اس لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہمیں سینما مالکان کے تعاون کی بہت ضرورت ہے ۔ اسلم شیخ نے کہاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزررہی ہے اور میری خواہش ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی اپنے عروج کی طرف واپس آجائے اورا س کے لئے ہم نے اپنی کاوشوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

مزید :

کلچر -