موسیقی کو کبھی سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا :شیراز علی

موسیقی کو کبھی سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا :شیراز علی

لاہور(فلم رپورٹر) آل پنجاب گائیکی مقابلہ جیتنے والے گلوکار شیراز علی نے کہا ہے کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی سے ہے۔ انھوں نے کہا جب بھی پاکستانی گلوکاروں کی دیار غیرمیں زبردست پذیرائی ہوتی ہے،ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کو یہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انھیں مقبول عام کیا،اسی جذبہ کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔شیراز علی نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

مزید : کلچر