35معطل ،38بلیک لسٹ 40ڈیفالٹر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

35معطل ،38بلیک لسٹ 40ڈیفالٹر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے 15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈیڑھ سو سے زائد رجسٹرڈ ڈیلرز ووٹرز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے تقریباََ 550ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، اشٹام سکینڈل کی وجہ سے 35ڈیلرز معطل38بلیک لسٹ ہو گئے ہیں،40ڈیلرز FBRکے ڈیفالٹر قرار پائے ہیں ،655ممبران میں سے 600کے قریب کا تعلق ڈی ایچ اے سے ،14کا تعلق DHAرہبر سے،2کا تعلق جوہر ٹاؤن سے ،5کا تعلق ویلینشیاء سوسائٹی سے ،11کا تعلق EMEسیکٹر،6کا تعلق ملتان روڈاور گلبرگ سے بتایا گیا ہے ، ساڑھے پانچ سو ڈیلرز کی طرف سے سالانہ رینول فیس جمع کرانے کی اطلاعات ہیں،ڈی ایچ اے5دسمبر کو ووٹر لسٹ ترتیب دے گا،7دسمبر کو ڈی ایچ اے الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر لسٹ دے گا اس طرح 550کے قریب ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہونے کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر