پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سرمایہ کاری کیلئے محفوظ،جوس مینول

پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سرمایہ کاری کیلئے محفوظ،جوس مینول

ملتان (پ ر ) مشہور ہسپانوی سپر سٹورکنڈیس نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں کنڈیس سپر مارکیٹ کے ڈائریکٹر توسیع جوس مینول کاسٹیلاانو کی سربراہی میں 6رکنی وفد نے اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیااور مختلف شہروں میں بھی گئے ،اس موقع پر جوز منول کاسٹیلانو اور امانت علی نے کہا ملتان، جہلم، راولپنڈ ی اور اسلام آباد کے دورے پر انہوں نے پاکستان میں تجویز کردہ سرمایہ کاری کو لانچ کرنے کیلئے مواقع تلاش کرلیے ہیں ، جوس منول نے کہا کنڈیس پاکستان میں مذکورہ بزنس لائن کی درآمد میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہے اور وہ پاکستان کی مصنوعات کو اپنی بھاری تقسیم کے نیٹ ورک کیلئے سپین بھی برآمد کریں گے،انکا مزیدکہنا تھا پاکستان دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر