پہلی مرتبہ مردہ خاتون کے بطن سے صحت مند بچے کی پیدائش

پہلی مرتبہ مردہ خاتون کے بطن سے صحت مند بچے کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مردہ خاتون کے بطن سے صحت مند بچے کی پیدائش ہو گئی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون نے مرنے سے پہلے اپنے اعضاء عطیہ کر دیئے تھے۔ اس کا رحم مادر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ایک ایسی خاتون میں لگا دیا گیا تھا جس کے جسم میں پیدائشی طور پر بچے دانی موجود نہیں تھی۔اب اس خاتون نے مردہ خاتون سے عطیے میں ملنے والی بچے دانی کے ذریعے ایک صحت مند بیٹی کو جنم دے دیا ہے۔ خاتون کے جسم میں بچے دانی ٹرانسپلانٹ کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈینی زینبرگ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مردہ خاتون کی بچے دانی کے ذریعے بانجھ خاتون ماں بنی ہے۔ اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ اب سروگیسی کے ذریعے بچے پیدا کرنے اور بچے گود لینے پر مجبور خواتین خود ماں بن سکیں گی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس کا وزن 6پاؤنڈ تھا اور وہ مکمل صحت مند تھی۔ بچے دانی عطیہ کرنے والی 45سالہ خاتون کی سٹروک کے باعث موت واقع ہوئی تھی۔ اس سے قبل دنیا میں 10مردہ ڈونر خواتین کی بچے دانیا دیگر خواتین کے جسم میں لگائی گئیں لیکن وہ ان کے ذریعے ماں نہیں بن سکی تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -