ڈالر اور ریال کی قیمت میں اضافہ ،حج ڈائریکٹوریٹ مکہ نے سرکاری سکیم کے پیکج کا تخمینہ 4لاکھ 19ہزار دیدیا

ڈالر اور ریال کی قیمت میں اضافہ ،حج ڈائریکٹوریٹ مکہ نے سرکاری سکیم کے پیکج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈالر اور ریال کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ، سعودی حکومت کے نئے ٹیکسز حج ڈریکٹوریٹ مکہ نے حج 2019ء کے لئے سرکاری سکیم کا پیکیج 4 لاکھ 19 ہزار کا تخمینہ دے دیا۔حکومت کی طرف سے حج 2019ء میں سبسڈی نہ دینے کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور کے لئے سرکاری سکیم کا حج پیکیج سستا رکھنا آزمائش بن گیا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سرکاری حج سستا رکھنے کے لئے بضد، سرکاری حج سکیم 2019ء کا پیکیج ساڑھے تین لاکھ تک ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ؟ وزیراعظم نے اگر سبسٹڈی دینے سے انکار کر دیا تو مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال سرکاری حج سکیم دو لاکھ 80 ہزار لاہور اسلام آباد ملتان سے تھا دو لاکھ 70 ہزار کراچی کوئٹہ سے تھا۔ گزشتہ سال حج پیکیج 29 روپے فی ریال کے حساب سے بنا تھا اس سال ریال 38 روپے تک مل رہا ہے۔ سعودی حکومت نے بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد 5 فیصد مونسپلٹی ٹیکس بھی لگا دیا ہے۔ مکہ، مدینہ کے ہوٹلز کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جدہ، مکہ، مدینہ ٹرین کا کرایہ بھی اس سال اضافی ہوگا۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو معلوم ہوا ہے وفاقی وزیر کے بعد وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق بھی حج آپریشن 2019ء مثالی بنانے اور حج پیکیج کم از کم بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حج ڈریکٹوریٹ مکہ کی طرف سے سرکاری حج پیکیج 4 لاکھ 19 ہزار رکھنے کی تجویز۔ وفاقی وزیر نے مسترد کر دی ہے اور کہا گیا ہے ریال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے جو اضافہ ہوا ہے وہی کیا جائے اس کے علاوہ اضافہ نہ کیا جائے، حاجی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -