پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافہ کیلئے سعودی حکومت کو خط لکھ دیا

پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافہ کیلئے سعودی حکومت کو خط ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافہ کے لئے سعودی حکومت کو خط لکھ دیا وفاقی وزیر مذہبی امور سید نور الحق قادری کی طرف سے سعودی وزارت الحج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستان کی آبادی 21 کروڑ ہو گئی ہے جس کے حساب سے ہمارے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔ حج 2019ء کے لئے دو لاکھ 10 ہزار کوٹہ کا مطالبہ کیا گیا ہے گزشتہ سال پاکستان کو ایک لاکھ 84 ہزار 5 سو 12 افراد کا کوٹہ ملا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -